ur_rev_text_ulb/18/21.txt

1 line
790 B
Plaintext

\v 21 ۲۱۔ پِھر ایک زور آور فرِشتے نے بڑی چکّی کے پاٹ کا سا بڑا پتّھر اُٹھایا اور یہ کہہ کر سمُندر میں پھینک دِیا کہ بابلؔ کا بڑا شہر اِسی طرح زور سے پھینک دِیا جائے گا اور پِھر کبھی نہ دِکھّے گا۔ \v 22 ۲۲۔ اور بربط نوازوں، گانے بجانے والوں، بانسلی بجانے والوں اور نرسِنگا پُھونکنے والوں کی آواز تُجھ میں پِھر کبھی سُنائی نہ دے گی اور کِسی بھی فن کا کوئی ماہِر تُجھ میں پِھر پایا نہ جائے گا اور چکّی کی آواز تُجھ میں پِھر کبھی سُنائی نہ دے گی۔