ur_rev_text_ulb/18/11.txt

1 line
934 B
Plaintext
Raw Permalink Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

\v 11 ۱۱۔ اور زمِین کے سَوداگر اُس پر روئیں گے اور چھاتی پِیٹیں گے کیونکہ اَب اُن کا مال خرِیدنے والا کوئی نہ رہا۔ \v 12 ۱۲۔ اور وہ مال یہ ہَے یعنی سونا، چاندی، جواہِر اور موتی، مہِین کتانی، ارغوانی ، ریشمی اور قِرْمِزی کپڑے اور ہر طرح کی خُوشبُودار لکڑِیاں ، ہاتھی دانت کی طرح طرح کی اَشیاء اور نِہایَت بیش قِیمت لکڑی اور پِیتل، لوہے اور سنگِ مَر مَر کی طرح طرح کی اَشیاء۔ \v 13 ۱۳۔ اور دارچینی، مصالَح جات، عُود، عِطْر اورلُبان اور مَے، تیل، مَیدہ اور گیہُوں اور مویشی، بھیڑیں، گھوڑے، گاڑِیاں، غُلام اور آدمِیوں کی جانیں۔