ur_rev_text_ulb/17/12.txt

1 line
760 B
Plaintext

\v 12 ۱۲۔ اور جو دس سِینگ تُو نے دیکھے وہ دس بادشاہ ہَیں۔ اُنھوں نے اَب تک بادشاہی نہیں کی لیکِن اُس حَیوان کے ساتھ گھڑی بھرکو شاہی اِختِیار پائیں گے۔ \v 13 ۱۳۔ وہ ایک ہی اِرادہ رکھیں گے اور اپنی قُدرت اور اِختِیار اُس حَیوان کو سون٘پ دیں گے۔ \v 14 ۱۴۔ وہ بّرے سے لڑیں گے مگر برّہ اُن پر غالِب آ جائے گا کیونکہ وہ خُداوَندوں کا خُداوَند اور بادشاہوں کا بادشاہ ہَے اور جو اُس کے ساتھ ہَیں وہ بُلائے ہُوئے، برگُزیدہ اور وفادار ہَیں۔