ur_rev_text_ulb/07/15.txt

1 line
818 B
Plaintext

\v 15 ۱۵۔اِسی سبب سے یہ خُدا کے تَخْت کے سامنے ہَیں اور اُس کے مَقدِس میں رات دِن اُس کی عِبادت کرتے ہَیں اور جو تَخْت پر بَیٹھا ہَے وہ اپنا خَیمہ اُن پر تانے گا۔ \v 16 ۱۶۔یہ پِھر نہ تو کبھی بُھوکے ہوں گے اور نہ پِیاسے۔ اور نہ کبھی اِن پر دُھوپ پڑے گی اور نہ ہی کوئی جُھلْسا دینے والی گرمی۔ \v 17 ۱۷۔کِیُونکہ برّہ جو تَخْت کے بِیچ میں ہَے وہ اِن کی گَلّہ بانی کرے گا اور اِنھیں آبِ حَیات کے چشموں تک پَہُن٘چائے گا اور خُدا اِن کی آنکھوں کا ہر آنسُو پونچھ دے گا۔