ur_rev_text_ulb/07/01.txt

1 line
944 B
Plaintext

\c 7 \v 1 ۱۔اِس کے بعد مَیں نے زمِین کے چاروں کونوں پر چار فرِشتے کھڑے دیکھے جو زمِین کی چاروں ہَواؤں کو تھامے ہُوئے تھے تاکہ زمِین یا سمُندر یا کِسی دَرَخْت پر ہَوا نہ چلے۔ \v 2 ۲۔پِھر مَیں نے ایک اَور فرِشتے کو زِندہ خُدا کی مُہر لیے ہُوئے مَشْرِق کی طرف سے اُوپر آتے دیکھا۔ اوراُس نے اُن چاروں فرِشتوں سے جِنھیں اِختِیار دِیا گیا تھا کہ زِمین اور سمُندر کو نُقصان پَہُن٘چائیں، بُلند آواز سے پُکار کر کہا \v 3 ۳۔کہ جب تک ہم اپنے خُدا کے بندوں کے ماتھوں پر مُہر نہ کر لیں تُم زِمین اور سمُندر اور درختوں کو نُقصان نہ پَہُن٘چانا۔