ur_rev_text_ulb/05/03.txt

1 line
722 B
Plaintext

\v 3 ۳۔اور کوئی شخْص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس طُومار کو کھولنے یا اُس پر نَظَر کرنے کے لائِق نہ نِکلا۔ \v 4 ۴۔اِس پر مَیں زاروقِطار رونے لگا کہ اُس طُومار کو نہ تو کوئی کھولنے اور نہ ہی دیکھنے کے لائِق نِکلا۔ \v 5 ۵۔تب اُن بزُرگوں میں سے ایک نے مُجھ سے کہا کہ رو مَت۔ دیکھ، یہُوداہؔ کے قبِیلہ کا وہ بَبر جو داؤُدؔ کی اَصْل ہَے اُس طُومار اور اُس کی ساتوں مُہروں کو کھولنے کے لیے غالِب آیا۔