ur_rev_text_ulb/03/14.txt

1 line
624 B
Plaintext

\v 14 ۱۴۔اور لَودِیکیہؔ کی کلِیسِیاء کے فرِشتے کو یہ لِکھ کہ جو آمِین، سچّا اور وفادار گواہ ہَے اور خُدا کی خِلْقَت کی اِبتدا ہَے وہ یہ فرماتا ہَے \v 15 ۱۵۔مَیں تیرے اَعمال سے واقِف ہُوں کہ تُو نہ سرد ہَے اور نہ گرم۔ کاش! تُو سرد یا گرم ہوتا۔ \v 16 ۱۶۔پس چُونکہ تُو نِیم گرم ہَے ، نہ سرد ہَے نہ گرم۔اِس لیے مَیں تُجھے اپنے مُنہ سے نِکال پَھینکنے کو ہُوں۔