ur_rev_text_ulb/03/12.txt

1 line
614 B
Plaintext

\v 12 ۱۲۔جو غالِب آئے مَیں اُسے اپنے خُدا کے مَقدِس میں ایک سُتُون بنا دُوں گا اور وہ پِھر کبھی باہِر نہ نِکلے گا اور مَیں اپنے خُدا کا نام اور اپنے خُدا کے شہر یعنی اُس نئے یرُوشلِیمؔ کا نام جو میرے خُدا کے حُضور سے آسمان پر سے اُترتا ہَے اور اپنا نیا نام اُس پر لِکھُوں گا۔ \v 13 ۱۳۔جِس کے کان ہوں وہ سُن لے کہ رُوح کلِیسِیاؤں سے کیا فرماتا ہَے۔