\v 3 ۳۔پِھر ایک اَور فِرشتہ آیا اور سونے کا بخُور دان لیے ہُوئے قُربان گاہ کے پاس جا کھڑا ہُوا اور بہت سی خُوشبُوئیں اُسے دی گَئیں تاکہ تمام مُقَدّسِین کی دُعاؤں کے ساتھ اُس سُنہری قُربان گاہ پر چڑھائے جو تَخْت کے سامنے ہَے۔ \v 4 ۴۔اور بخُور کا دُھواں مُقَدّسِین کی دُعاؤں کے ساتھ ہی فرِشتے کے ہاتھ سے خُدا کے حضُور پَہُن٘چ گیا۔ \v 5 ۵۔اور فرِشتے نے بخُور دان کو لِیا اور اُس میں قُربان گاہ کی آگ بھری اور زمِین پر پھینک دی۔ تب گرجیں اور آوازیں اور بجلیاں پَیدا ہُوئیں اور زلزلہ آیا۔