\v 10 ۱۰۔اور اُن کی دُمیں بِچھّوؤں کی سی تھیں اور ڈنک اُن کی دُموں میں تھے اور اُن کی دُموں میں پانچ مہِینے تک آدمِیوں کو ضرر پَہُن٘چانے کی طاقت تھی ۔ \v 11 ۱۱۔اَتھاہ گڑھے کا فرِشتہ اُن کا بادشاہ تھا جِس کا نام عِبرانی میں ابدّونؔ اور یُونانی میں اپُلّیونؔ ہَے۔ \v 12 ۱۲۔پہلا ’’اَفسوس‘‘ تو ہو چُکا مگر دیکھ اِن باتوں کے بعد دو ’’اَفسوس‘‘ مزِید آنے والے ہَیں۔