\c 6 \v 1 ۱۔پِھر مَیں نے دیکھا کہ برّہ نے اُن سات مُہروں میں سے ایک کو کھولا اور مَیں نے اُن چاروں جانداروں میں سے ایک کی گرج کی سی آواز یُوں کہتے سُنی کہ آ۔ \v 2 ۲۔مَیں نے نَظَر کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ ایک سفید گھوڑا ہَے اور جو اُس پر سوار ہَے اُس کے پاس کمان ہَے۔ اُسے ایک تاج دِیا گیا اور وہ فَتْح کرتا ہُوا نِکلا کہ فَتْح کرے ۔