ur_rev_text_ulb/06/09.txt

1 line
955 B
Plaintext
Raw Normal View History

\v 9 ۹۔اور جب اُس نے پانچوِیں مُہر کھولی تو مَیں نے قُربان گاہ کے نیچے اُن کی رُوحوں کو دیکھا جو خُدا کےکلام کے سبب سے اور گَواہی پر قائِم رہنے کے باعِث قتْل کیے گَئے تھے۔ \v 10 ۱۰۔اور وہ بُلند آواز سے چِلّا کر بول اُٹھیں کہ اَے مالِک! اَے قُدُّوس و بر حَق! تُو کب تک اِنصاف نہ کرے گا اور زمِین کے باشِن٘دوں سے ہمارے خُون کا بدلہ نہ لے گا؟ \v 11 ۱۱۔اور اُن میں سے ہر ایک کو سفید جامہ دِیا گیا اور اُن سے کہا گیا کہ اَور تھوڑی دیر آرام کرو جب تک کہ تُمھارے اُن ہم خِدمت اور بھائِیوں کا شُمار بھی پُورا نہ ہو لے جو تُمھاری طرح قتْل ہونے کو ہَیں۔