\v 6 ۶۔اُنھیں یہ اِختِیار ہَے کہ آسمان کو بند کر دیں تاکہ اُن کی نبُوّت کے دِنوں میں مِین٘ہ نہ برسے اور وہ ندیوں پر بھی اِختِیار رکھّتے ہَیں کہ اُنھیں خُون بنا ڈالیں اور جِتنی دفعہ چاہیں زمِین پر ہر طرح کی آفَت لائیں۔ \v 7 ۷۔اور جب وہ اپنی گَواہی دے چُکیں گے تو وہ حَیوان جو اَتھاہ گڑھے سے نِکلے گا اُن سے لڑائی کرے گا اور اُن پر غالِب آکر اُن کو مار ڈالے گا۔