ur_num_text_reg/13/27.txt

1 line
730 B
Plaintext

\v 27 ۲۷۔اور اُنہوں نے بیان کر کے کہا کہ ہم اُس ملک میں جہاں تُو نے ہمیں بھیجا گئے۔ وہاں درحقیقت دُودھ اور شہد بہتا ہے۔ اور یہ وہاں کا میوہ ہے۔ \v 28 ۲۸۔لیکن وہ لوگ جو وہاں پر بستے ہیں زور آور ہیں اور شہر فصیل دار اور بہت بڑے ہیں اور وہاں ہم نے بنی عنا ق کو بھی دیکھا۔ \v 29 ۲۹۔اور عمالیقی جنُوب میں بستے ہیں۔ اور حتی اور یبوُسی اور اموری پہاڑوں پر رہتے ہیں۔ اور کِنعانی سمنُدر کے ساحل اور یردن کے کنارے پر بستے ہیں۔