ur_num_text_reg/13/17.txt

1 line
901 B
Plaintext

\v 17 ۱۷۔اور موسیٰ نے اُنہیں ملک کِنعان کا حال دریافت کرنے بھیجا اور اُنہیں کہا۔ کہ جنُوب میں اُوپر جاؤ اور پہاڑ پر چڑھو۔ \v 18 ۱۸۔اور زمین کی طرف نظر کرو کہ کیسی ہے۔ اور وہاں کے رہنے والے لوگ زور آور ہیں یا کمزور، تھوڑے ہیں یا بہت۔ \v 19 ۱۹۔اور وہ ملک جس میں وہ بستے ہیں کیسا ہے۔ اچھا ہے یا بُرا۔ اور شہر جن میں وہ رہتے ہیں کیسے ہیں۔ بِلا فصیل ہیں یا فصیل دار؟ \v 20 ۲۰۔اور زمین کیسی ہے زرخیز ہے یا بنجر۔ اُس میں درخت ہیں یا نہیں۔ اور تم دلیری کرو اور زمین کا کچھ میوہ لے آؤ۔ اور یہ وقت انگور کے پہلے پھلوں کا تھا۔