\v 4 ۴۔۔اور خُداوند بلعام سے ملا ۔ اور اُس نے اُس سے کہا ۔ کہ میَں نے سات مَذبحے تیار کئے اور ہر مَذبح پر ایک بیَل اور ایک مینڈھا گزُرانا۔ \v 5 ۵۔۔تو خُداوند نے اُس کے مُنہ میں ایک بات ڈالی اور کہا ۔ بلق کے پاس واپس جا اور اُس سےیُوں کہہ۔ \v 6 ۶۔۔سو وہ اُس کے پاس واپس گیا تو دیکھا کہ وہ موآب کے سب رئیسوں سمیت اپنی سوختنی قُربانی کے پاس کھڑا ہے۔