\v 44 ۴۴۔۔ اور خُداوند نے موسیٰ سے کلام کر کے فرمایا۔ \v 45 ۴۵۔۔ کہ تم دونوں اِس جماعت کے درمیان سے الگ ہوجاؤ ۔ تاکہ میَں اُنہیں ایک پل میں فنا کرُوں۔ تب وہ دونوں اپنے مُنہ کے بل گرِے۔ \v 46 ۴۶۔۔ اور موسیٰ نے ہارون سے کہا ۔ کہ اپنا بخُور دان لے اور اُس میں مذبح کے اُوپر سے آگ لے کر رکھ ۔ اور اُس پر بخُور ڈال ۔ اور جلدی سے جماعت کی طرف جا اور اُن کے لئے کفارہ دے کیونکہ خُداوند کے حضُور سےغضب نکِلا۔ اور وبا شرُوع ہُوئی۔