\v 15 ۱۵۔۔ تو موسیٰ اِس سے بہت خفا ہُؤا اور خُداوند سے کہا۔ کہ اُن کے ہدئیے کی طرف توجہ نہ کر ۔ میَں نے اُن میں سے کسی سے ایک گدھا بھی نہیں لیِااور نہ اُن میں سے کسی کے ساتھ بَدی کی۔ \v 16 ۱۶۔۔ پھر موسیٰ نے قورح سے کہا۔ کہ تُوا ور تیری جماعت کل خُداوند کے سامنے حاضر ہو۔ تُو اور وہ ایک طرف اور ہارون دُوسری طرف۔ \v 17 ۱۷۔۔ اور ہر ایک اپنا بخُور سوز لے۔ اور اُس میں بخُور ڈالے اور خُداوند کے سامنے سب اپنے بخُور سوز لائیں دوسو پچاس بخُور سوز اور تُو بھی اور ہارون بھی اپنا اپنا بخُور سوز لو۔