\v 13 ۱۳۔لوگ اُس شخْص کو جو پہلے نابِینا تھا فرِیسیوں کے پاس لے گَئے۔ \v 14 ۱۴۔جِس روز یِسُوعؔ نے مِٹّی گُوندھ کر اُس کی آنکھیں کھولی تِھیں وہ سَبت کا دِن تھا۔ \v 15 ۱۵۔پِھر فرِیسیوں نے بھی اُس سے پُوچھا کہ کِس طرح بِینا ہُوا۔ اُس نے اُن سے کہا کہ اُس نے میری آنکھوں پر مِٹّی لگائی اور مَیں نے دھو لِیا اور مَیں بِینا ہو گیا۔