ur_1co_text_ulb/10/14.txt

1 line
726 B
Plaintext

\v 14 ۱۴۔لِہٰذا اَے میرے پیارو! بُت پرستی سے بھاگو۔ \v 15 ۱۵۔مَیں تُمھیں عَقْل مَند جان کر ہم کلام ہُوں۔ پس جو مَیں کہتا ہُوں تُم آپ اُسے پرکھو۔ \v 16 ۱۶۔برکت کا وہ پِیالہ جِس پر ہم برکت چاہتے ہَیں کیا وہ مسِیح کے خُون کی شِراکت نہیں؟ وہ روٹی جو ہم توڑتے ہَیں کیا مسِیح کے بدَن کی شِراکت نہیں؟ \v 17 ۱۷۔چُونکہ روٹی ایک ہی ہَے، اِس لیے ہم جو بہت سے ہَیں ایک بدَن ہَیں کِیُونکہ ہم سب اُسی ایک روٹی میں شرِیک ہوتے ہَیں۔