‫ \v 16 ۱۶۔اب ہمارا خُداوَند یِسُوعؔ مسِیح خُود اور ہمارا خُدا باپ جِس نے ہم سے مُحَبَّت رکھّی اور فضْل کر کے ہمیں اَبدی تسلّی اور اَچھی اُمّید بخشی ۔ \v 17 ۱۷۔ تُمھارے دِلوں کو تسلّی دے اور ہر ایک نیک کام اور کلام میں مَضبُوط کرے ۔