Add 'front/intro.md'

This commit is contained in:
JohnH 2021-05-05 14:08:27 +00:00
parent 329830bd3a
commit ab4b941144
1 changed files with 69 additions and 0 deletions

69
front/intro.md Normal file
View File

@ -0,0 +1,69 @@
# مرقس کی انجیل کا تعارف
## حصہ ۱: عام تعارف
### مرقس کی انجیل کا مختصر بیان
1. تعارُف ۱ّ:۱ّ- ۱۳
1. گلیل میں یِسوُع کی خدمت
- ابتدائ خدمت ۱ّ: ۱۴- ۳: ۶
- یِسوُع لوگوں کے درمیان اور زیادہ مقبُول ہو جاتا ہے۔(۳: ۷-۵: ۴۳)
- گلیل سے دُور جانا اور پھر واپس آنا (۶: ۱-۸: ۲۶)
1. یِروشیِلم کی جانب بڑھنا، بار بار جب یِسوُع اپنی موت کی پیشن گوئی کرتا ہے، شاگرد غلط سمجھتے ہیں، اور یِسوُع اُنہیں سکھاتا ہے کہ اُس کے پیچھے چلنا کتنا مُشکل ہو گا۔(۸: ۲۷-۱۰: ۵۲)
1. خدمت کے آخری آیام اور یروشلم میں آخری لڑائی کی تیاری (۱۱: ۱-۱۳: ۳۷
1. مسیح کی موت اور خالی قبر(۱۴: ۱ّ- ۱۶: ۸)
### مرقس کی کتاب کِس کے مُتعلق ہے؟
مرقس کی انجیل نئے عہد نامہ میں چار کتابوں میں سے ایک ہے جو یسوع مسیح کی زندگی کے کچھ حصوں کی وضاحت کرتی ہیں. انجیل کے مختلف مصنفوں نے یسوع کی زندگی اور اُس کے کام کے مختلف پہلوں کے بارے میں لیکھا۔ مرقس نے اِس مُتعلق بہت زیادہ لکھا کہ یِسوُع نے کس طرح دُکھ اُٹھایا اور صلیب پر مرا۔ اُس نے ایسا اس لیے کیا تاکہ وہ اپنے قارئین کی حوصلہ افزائی کرے جو اذیتیں اُٹھاتے تھے۔ مرقس نے یہوُدی روایات اور کُچھ ارامی الفاظ کی بھی وضاحت کی۔ یہ اِس بات کی نشاندہی ہو سکتی ہے کہ وہ متوقُّع تھا کہ اُس کے اولین قارئین زیادہ تر غیر یہودی ہوں۔
### اِس کتا ب کے عنوان کا ترجمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟
مترجمین اِس کتاب کو اِس کے روایتی عُنوان""مرقس کی اِنجیل" سے پُکارنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، یا "مرقس کے مُطابق اِنجیل۔"یِسوُع کے مُتعلق خُوشخبری جو مرقس نے لکھی۔" (یہ دکھیے: [[rc://en/ta/man/translate/translate-names]])
### مرقس کی کتاب کِس نے لِکھی؟
کتاب اپنے مصنف کا نام نہیں دیتی۔ ۔تاہم، ابتدائی مسیحی دور سے، زیادہ تر مسیحوں کا یہ خیال تھا کہ مُصنف مرقس تھا۔ مرقس یوُحنا مرقس کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔مرقس پطرس کا قریبی دوست تھا۔ ہو سکتا ہے کہ مرقس نے یہ خُود نہیں دیکھا کہ یسوع نے کیا کیا اور کیا کہا۔ لیکن بہت سے ماہرین یہ خیال کرتے ہیں کہ مرقس نے اپنی انجیل میں یہ لکھا جو پطرس نے اُسے یِسوُع کے بارے میں بتایا۔
## حصہ دوئم: اہم مذہبی اور تہزیبی تخِیل
### یِسوع کی تعلیِم کے طریقے کار کیا تھے؟
لوگ یسوع کو ایک ربی سمجھتے تھے۔ ایک ربی خدا کے قانون کا استاد ہے۔ یِسوُع نے اُسی طریقے سے سکھایا جس طرح اِ سرائیل کے دوسرے مذہبی اساتذہ نے سکھایا۔ اُس کے پیروکار تھے جو اُس کے پیچھے چلتے تھے جہاں کہیں وہ جاتا تھا۔اُن پیروکاروں کو شاگرد کہا گیا۔ اُس نے اکثر تمثیلیں کہیں۔ تماثیل وہ کہانیاں ہوتی ہیں جن میں اخلاقی سبق ہوتا ہے۔ (یہ دکھیے: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/lawofmoses]] اور [[rc://en/tw/dict/bible/kt/disciple]] اور [[rc://en/tw/dict/bible/kt/parable]])
## حصہ ۳: ترجمہ کی اہم مسائل۔
### ’’ہم نظر اناجیل‘‘ یعنی ’’سینوپٹیک‘‘ انجیل کیا ہیں؟
متی، مرقس، اور لوقا کی انجیلوں کو "Synoptic" یعنی ‘ہم نظر انجیل‘‘ کہا جاتا ہے، کیونکہ اُن انجیلوں میں بہت مترادف متن ہے۔ "Synoptic" کے لفظ کا مطلب ’’ایک دوسرے کے ساتھ دیکھنا’’ ہے۔
یہ متن "متوازی" سمجھے جاتے ہے جب وہ دو یا تین انجیلوں میں بلکل یا تقریباً ایک دوسرے کی طرح ہیں۔ جب متوازی متن کا ترجمہ کیا جا تا ہے، تو مترجم کو ایک ہی الفاظ کا استعمال کرنا چاہئے، تاکہ دونوں انجیل جتنا ممکن ہو ایک دوسرے کی طرح ہوں۔
### یسوع اپنے آپ کو ’’ابنِ آدم‘‘ کیوں کہتا ہے؟
انجیلوں میں، یسوع اپنے آپکو "ابن آدم" کہتا ہیں. یہ دانی ایل 7: 13-14 کا حوالہ کرتا ہے. دانی ایل کی کتاب کے اُن آیات میں ایک ایسے شخص کا بیان کیا جا تا ہے، جِسے ’’ابنِ آدم‘‘ کہلایا جاتا ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص ایک ایسا آدمی تھا، جو انسان کی طرح دھکیائی دیتا تھا۔ خدا نے اابنِ آدم کو ہمیشہ کے لئے قوموں پر حکمرانی کرنے کا اختیار دیا. اور تمام لوگ ہمیشہ کے لئے اس کی عبادت کریں گے.
یسوع کے زمانے میں، یہودی قوم نے کِسی بھی شخص کے لئے ’’ابنِ آدم’’ کا نام نہیں استعمال کیا۔ اِس لئے، یسوع نے اِس نام کو اپنے آپ کے لئے استعمال کیا، تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ یسوع اصل میں کون تھا۔ (یہ دکھیے: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/sonofman]])
بہت سی زبانوں میں لقب "ابن آدم" کا ترجمہ کرنا مُشکل ہو سکتا ہے۔قارئین لفظی ترجمے کا غلط مطلب سمجھ سکتے ہیں۔مُترجمین متبادل پر غور کرسکتے ہیں، جیسے کے "انسان والا۔" لقب کو واضح کرنے کے لیے حاسیہ شامل کر دینا بھی مدد گار ہے۔
### مرقس اکثر ایسی اصطلاح استعمال کیوں کرتا ہے جو تھوڑی مدت کے عرصہ کو ظاہر کرتا ہے؟
مرقس کی اِنجیل لفظ "فی الفور" بیالیس مرتبہ اِستعمال کرتی ہے۔ مرقس ایسا واقعات کو زیادہ پُر جوش اور واضح کرنے کے لیے کرتا ہے۔یہ قارئین کو تیزی سے ایک واقعے سے اگلے پر لے جاتا ہے۔
### مرقس کی کتاب کے متن میں بڑے مسائل کیا ہیں؟
"درج ذیل آیات بائبل کے پُرانے ترجُموں میں پائی جاتی ہیں لیکن بُہت سے جدید ترجُموں میں شامل نہیں کی گئی۔
مترجمین کو تاکید کی جاتی ہے کے یہ آیات شامل نہ کریں۔ تاہم اگر مترجمین کے خطے میں بائبل کے پُرانے ترجمے ہیں جن میں اِن میں سے ایک یا دو آیات شامل ہیں تو مترجمین اِن کو شامل کر سکتے ہیں۔ اگر یہ شامل کی جائیں تو ان آیات کو نشاندہی کے لیے کہ یہ غالباً اصل میں مرقس کی اِنجیِل میں نہیں تھیں چوکور قوسین ([ ]) کے اندر رکھی جانی چاہیے۔"
* "اگر کسی کے سُننے کے کان ہوں تو وہ سُن لے۔" (۷ :۱۲)
* "جہاں انکا کیڑا نہیں مرتا اور آگ نہیں بُجھتی" ( ۹ : ۴۴ )
* "جہاں انکا کیڑا نہیں نہیں مرتا اور آگ نہیں بُجھتی" ( ۹ : ۴۶ )
* "تب اس مضمون کا وہ نوشتہ کہ 'وہ بدکاروں میں گنا گیا' پُورا ہوا" ( ۱۵: ۲۸)
درج ذیل عبارات ابتدائی مسودوں میں نہیں پائی جاتیں۔ مُتعدد بائبلیں یہ عبارات شامل کرتیں ہیں، لیکن جدید بائبلیں اِسے قوسین ([]) کے اندر رکھتیں ہیں یا کسی طریقے سے نشاندہی کرتیں ہیں کہ یہ عبارات شاید اصل میں مرقس کی اِنجیل میں نہیں تھیں۔ مترجمین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ایسا ہی کُچھ کریں جیسا بائبل کے جدید ترجُمے کرتے ہیں۔
* "ہفتہ کے پہلے روز جب وہ سویرے جی اُٹھا تو پہلے مریم مگدلینی کو جس میں سے اُس نے سات بدروحیں نکالی تھیں دکھائی دیا۔ اُس نے جا کر اُسکے ساتھیوں کو جو ماتم کرتے اور روتے تھے خبر دی۔ اور اُنہوں نے یہ سُن کر کے وہ جیتا ہے اور کہ اُس نے اُسے دیکھا ہے یقین نہ کیا۔ اسکے بعد وہ دوسری صورت میں اُن میں سے دو کو جب وہ دیہات کی طرف پیدل جا رہے تھے دکھائی دیا۔ اُنہوں نے بھی جا کر باقی لوگوں کو خبر دی مگر اُنہوں نے اُنکا بھی یقین نہ کیا۔ پھر وہ اُن گیارہ کو بھی جب کھانا کھانے بیٹھے تھے دکھائی دیا اور اُس نے اُنکی بے اعتقادی اور سخت دلی پر اُن کو ملامت کی کیونکہ جنہوں نے اس کے جی اُٹھنے کے بعد اُسے دیکھا تھا اُنہوں نے اُن کا یقین نہ کیا تھا۔ اور اُس نے اُن سے کہا کہ 'تم تمام دنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے انجیل کی منادی کرو۔ جو ایمان لائے اور بپتسمہ لے وہ نجات پائے گا اور جو ایمان نہ لائے وہ مجرم ٹھرایا جائے گا۔ اور ایمان لانے والوں کے درمیان یہ معجزے ہوں گے: وہ میرے نام سے بدروحوں کو نکالیں گے۔ وہ نئی نئی زبانیں بولیں گے۔وہ سانپوں کو اٹھا لینگے اور اگر کوئی ہلاک کرنے والی چیز پئیں گےتو انہیں کچھ ضرر نہ پہنچے گا۔ غرض خداوند یِسوُع اُن سے کلام کرنے کے بعد آسمان پر اٹھایا گیا اور خُدا کی دہنی طرف بیٹھ گیا۔ پھر انہوں نے نکل کر ہر جگہ منادی کی اور خُداوند انکے ساتھ کام کرتا رہا اور کلام کو اُن معجزوں کے وسیلہ سے جو ساتھ ساتھ ہوتے تھے ثابت کرتا رہا۔" آمین (مرقس ۱۶: ۹- ۲۰)
(یہ دکھیئے: [[rc://en/ta/man/translate/translate-textvariants]])