Add '24/intro.md'

This commit is contained in:
JohnH 2021-05-11 19:23:02 +00:00
parent 55ce60d8cf
commit cb8b3f3379
1 changed files with 36 additions and 0 deletions

36
24/intro.md Normal file
View File

@ -0,0 +1,36 @@
# لُوقا ۲۴: عمومی نوٹس
### اس باب میں خصوصی تصورات
#### قبر
وہ قبر جس میں یِسُوع دفن ہوا تھا ۔ ( لُوقا ٢۴: ١) اس قسم کی قبر تھی جس میں امیر یہُودی خاندان اپنے مُردے دفناتے تھے ۔ یہ اصل میں ایک کمرہ تھا جو چٹان کو کاٹ کر بنایا گیا تھا ۔ اس میں ایک طرف ہموار جگہ ہوتی تھی جس پر وہ مُردہ جسم کو تیل اور مصالحے لگا کر کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیتے تھے ۔ اس کے بعد وہ ایک بڑی چٹان کو سرکا کر قبر کے سامنے رکھ دیتے تاکہ کوئی بھی اندر نہ دیکھ سکے نہ داخل ہو سکے ۔
#### خواتین کا ایمان
لُوقا کے اصل قارئین میں بیشترعورتوں کی اہمیت کو مردوں کی نسبت کم سمجھتے ہوں گئے، لیکن لوقا احتیاط سے یہ دکھاتا ہے کہ چند عورتوں نے یِسُوع سے بہت محبت کی اور اُن کا ایمان بارہ شاگردوں سے زیادہ تھا ۔
#### جی اُٹھنا
لُوقا چاہتا ہے کہ اُس کے قارئین سمجھ لیں کہ یِسُوع جسمانی بدن میں دوبارہ جی اُٹھا ( لُوقا ٢۴ : ٣٨-۴٣)۔
### اس باب میں ترجمہ کی دیگر ممکنہ مشکلات
#### "ابنِ آدم"
اس باب میں، یِسُوع اپنے آپ کو ابنِ آدم کہتا ہے ( لُوقا٢۴: ٧)۔ آپ کی زبان میں شاید لوگوں کو اس بات کی اجازت نہ ہو کہ اپنے آپ کے بارے میں یوں بات کریں کہ گویا ،وہ کِسی اور کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/sonofman]] and [[rc://en/ta/man/translate/figs-123person]])
#### "تِیسرے دن"
یِسُوع نے اپنے پیروکاروں سے کہا تھا کہ " وہ تیسرے دن " دوبارہ جی اُٹھے گا ۔ ( لُوقا ١٨: ٣٣) وہ جُمعہ کے روز تیسرے پہر ( غروب آفتاب سے پہلے ) مرگیا اور اتوار کے روز دوبارہ زندہ ہوگیا ، پس وہ " تیسرے دن " دوبارہ جی اُٹھا کیونکہ یہُودیوں کا یہ کہنا تھا کہ دن کا آغاز اور اختتام غُروبِ آفتاب سے ہوتا تھا ۔ اور وہ دن کے کسی بھی حصّے کو ایک دن کے طور پر شمار کرتے تھے جُمعہ پہلا دن تھا ، ہفتہ دوسرا دن تھا ، اور اتوار تیسرا دن تھا ۔
#### دو شخص چمکدار لباس پہنے ہوئے
متی ، مرقس ، لُوقا اور یُوحنّا سب نے اُن سفید لباس میں ملبُوس فرشتوں کے بارے میں لکھا جو عورتوں کے ساتھ یِسُوع کی قبر پر موجود تھے ۔ دو مُصنفین نے ان کو آدمی کہا ، لیکن یہ صرف اس لیے تھا کیونکہ فرشتے انسانی شکل میں تھے دو مُصنفین نے دو فرشتوں کے بارے میں لکھا ، لیکن دوسرے دو مُصنفین نے اُن میں سے صرف ایک کے بارے میں لکھا ۔ بہتر ہوگا کہ ان کو ایک جیسا بنانے کی کوشش کیے بغیر ان میں سے ہر ایک حوالے کا ترجمہ اُسی طرح کیا جائےجیسے یہ یو ایل بیULB میں ظاہر ہوتے ہیں ۔ ( دیکھے : متی ٢٨: ١-٢ اور مرقس ١٦: ۵ اور لُوقا ٢۴: ۴ اور یُوحنّا ٢٠: ١٢)
## Links:
* __[Luke 24:01 Notes](./01.md)__
__[<<](../23/intro.md) | __