Add '19/intro.md'

This commit is contained in:
JohnH 2021-05-05 20:43:24 +00:00
parent 60e8776e6d
commit 99b36e1666
1 changed files with 35 additions and 0 deletions

35
19/intro.md Normal file
View File

@ -0,0 +1,35 @@
# لُوقا ۱۹: عمومی نوٹس
### تشکیل اور ترتیب
اس کے بعد یِسُوع نے ایک آدمی کی ، جس کا نام زکائی تھا اُس کے گناہوں سے توبہ کرنے میں مدد کی ( لُوقا ١٩: ١-١٠) ، اُس نے اپنے پیروکاروں کو سکھایا کہ جب وہ بادشاہ کے طور پر حکومت کرنا شروع کرے گا تو وہ اُس کو یہ بتائیں گے کہ انہوں نے ان چیزوں کا کیا کیا جو اُس نے انہیں خیال رکھنے کے لیے دی تھیں ۔ ( لُوقا ١٩: ١١-٢٧) اُس نے انہیں یہ تمثیل کے ذریعہ بتایا ، اس کے بعد وہ ایک گدھی کے بچے پر سوار ہوکر یروشیِلم میں داخل ہوا ۔ ( لُوقا ١٩: ٢٨-۴٨) (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/kingdomofgod]] and [[rc://en/ta/man/translate/figs-parables]])
### اس باب میں خصوصی تصورات
#### "گنہگار"
فریسی لوگوں کے ایک گروہ کو گناہ گار کہتے ہیں یہُودی راہنماؤں کا خیال تھا کہ وہ لوگ گناہ گار تھے ، لیکن حقیقت میں راہنما خود بھی گناہ گار تھے اس کو ایک اِستہزائی صورتحال کہا جاسکتا ہے ۔ (یہ دیکھیئے: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/sin]] اور [[rc://en/ta/man/translate/figs-irony]])
#### نوکر
خُدا اپنے لوگوں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ یاد رکھیں کہ اس دُنیا میں ہر چیز خُدا کی ہے ۔ خُدا اپنے لوگوں کو چیزیں دیتا ہے تاکہ وہ اُس کی خدمت کرسکیں ۔ وہ چاہتا ہے کہ اُس کے لوگ اُن تمام چیزوں کے ساتھ جو خُدا نے انہیں دی ہیں اُس کی مرضی بجا لا کر اُسے خوش کریں ۔ ایک دن یِسُوع اپنے نوکروں سے پوچھے گیا کہ انہوں نے ان تمام چیزوں کے ساتھ کیا کیا ہے جو اُس نے انہیں استعمال کرنے کے لیے دی تھیں وہ اُن کو انعام دے گا جنہوں نے وہ کیا جو وہ اُن سے چاہتا تھا ، اور اُن کو سزا دے گا جنہوں نے ایسا نہیں کیا ۔
#### گدھا اور گدھی کا بچہ
یِسُوع یروشیِلم میں ایک جانور پر سواری کر کے داخل ہوا اس طریقہ سے وہ اس بادشاہ کی مانند تھا جو ایک اہم جنگ جیتنے کے بعد شہر میں داخل ہوا تھا ۔ نیز پرانے عہدنامہ میں اِسرائیل کے بادشاہ گدھوں پر سواری کرتے تھے۔ جبکہ دوسرے بادشاہ گھوڑوں پر سواری کرتے تھے پس یِسُوع یہ ظاہرکررہا تھا کہ وہ اِسرائیل کا بادشاہ ہے اور یہ کہ وہ دوسرے بادشاہوں کی طرح نہیں تھا۔
متی، مرقس، لُوقا ،اور یُوحنّا سب نے اس واقعہ کے بارے میں لکھا ۔ متی اور مرقس نے لکھا کہ شاگرد یِسُوع کے لیےایک گدھا لے کر آئے۔ یُوحنّا نے لکھا کہ یِسُوع کو ایک گدھا ملا۔ لُوقا نے لکھا کہ وہ اس کے لیے ایک گدھی کا بچہ لائے ۔ صرف متی نے یہ لکھا کہ وہاں دونوں موجود تھے گدھا اور گدھی کا بچہ ۔کوئی بھی یقینی طور پر نہیں جانتا کہ آیا یِسُوع نے گدھے پر سواری کی کہ گدھی کے بچے پر۔ان کو ایک ہی جیسا پیش کرنے کی کوشش کیے بغیر یہ بہتر ہے کہ ان میں سے ہر حوالے کو اُسی طرح ترجمہ کیا جائے جیسے یوایل بی میں یہ نظر آتے ہیں۔ (دیکھئے متی ٢١: ١-٧ اور مرقس١١: ١-٧ اور لُوقا ١٩: ٢٩-٣٦ اور یُوحنّا ١٢: ١۴-١۵)
#### کپڑوں اور شاخوں کا پھیلانا
جب بادشاہ اُن شہروں میں داخل ہوتے جن پر حکمران تھے ، لوگ درختوں سے شاخیں کاٹ کر اور اپنے کپڑے اُتار کر جو وہ ٹھنڈےمیں موسم خود کو گرم رکھنے کے لیے پہنتے تھے سڑک پر بچھا دیتے تاکہ بادشاہ اُن پر سواری کرکے گزرے وہ یہ بادشاہ کو تعظیم دینے اور اپنی محبت دکھانے کے لیے کرتے تھے ۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/honor]] and [[rc://en/ta/man/translate/translate-symaction]])
#### ہیکل میں تاجر
یِسُوع نے جانور بیچنے والے لوگوں کو زبردستی ہیکل سے نکالا ۔ اُس نے یہ اس لیے کیا تاکہ سب کو دکھا سکے کہ اُس کے پاس ہیکل پر اختیار تھا اور یہ کہ صرف وہی ہیکل میں داخل ہوسکتے تھے جو راستباز تھے ، اور جنہوں نے وہی کیا جس کو خُدا نےاچھا ٹھہرایا ۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/righteous]])
## Links:
* __[Luke 19:01 Notes](./01.md)__
__[<<](../18/intro.md) | [>>](../20/intro.md)__