Add 'front/intro.md'

This commit is contained in:
JohnH 2021-05-11 19:11:15 +00:00
parent d42d06f3b0
commit 8030de8999
1 changed files with 73 additions and 0 deletions

73
front/intro.md Normal file
View File

@ -0,0 +1,73 @@
# لُوقا کی اِنجیِل کا تٙعارُف
## حصہ ١: عام تعٙارُف
### لُوقا کی کِتاب کا خاکہ
1. تعٙارُف اور اِنجیِل لکھنے کا مقصد (١: ١-۴)
1. یِسُوع کی پٙیدائش اور خِدمت کی تیاری (١: ۵-۴: ١٣)
1. یِسُوع کی گِلیل میں خِدمت (۴: ١۴-٩: ۵٠)
1. یِسُوع کا یروشلیِم کی طرف سفر
- شاگِردیت (٩: ۵١-١١: ١٣)
- تنازعہ اور یِسُوع کا غم (١١: ١۴-١۴: ٣۵)
- کھوئی ہوئی اورمل جانے والی چیزوں کے بارے میں تمثیِلیں۔ ایمانداری اور بے ایمانی کے بارے میں تمثیِلیں (١۵: ١-١٦: ٣١)
- خُدا کی بادشاہت(١٧: ١-١٩: ٢٧)
- یِسُوع کا یروشیِلم میں داخلہ (١٩: ٢٨-۴۴)
1. یِسُوع یروشیِلم میں (١٩: ۴۵-٢١: ۴)
1. یِسُوع کی اپنی دُوسری آمد کے بارے میں تعلیِم (٢١: ۵-٣٦)
1. یِسُوع کی موت، دفن ہونا، اور دوبارہ جی اُٹھنا (٢٢: ١-٢۴: ۵٣)
### لُوقا کی اِنجیِل کس بارے میں ہے؟
لُوقا کی اِنجیِل نئے عہد نامہ کی چار کتابوں میں سے ایک ہے جو یِسُوع مسیِح کی زندگی کے بارے میں بتاتی ہیں ۔ اِناجیل کے مُصنفین نے مختلف پہلووں پر لکھا کہ یِسُوع کون تھا اور اُس نے کیا کیا۔ لُوقا نے اپنی اِنجیِل ایک تھِیُفِلُس نامی شخص کے لئے لکھی۔ لُوقا نے یِسُوع کی زندگی کے بارے میں ایک درست تحریر مرتب کی تاکہ تھِیُفِلُس کو سچائی کی باتوں پر یقین ہو۔ تاہم لُوقا یہ توقع کرتا تھا کہ یہ اِنجیِل تمام ایمانداروں کی حوصلہ افزائی کرے، نہ کہ صرف تھِیُفِلُس کی۔
### اِس کِتاب کے عنوان کا ترجمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟
مُترجمین اِس کِتاب کو اس کے روایتی عنوان " لُوقا کی اِنجیِل " یا ’’لُوقا کے مطابق اِنجیِل’’ سے پُکار سکتے ہیں ۔ یا وہ ایک زیادہ واضح نام بھی استعمال کر سکتے ہیں، مثلاً ’’یِسُوع کے بارے میں خوشخبری جِسے لُوقا نے لکھا ۔" (See: [[rc://en/ta/man/translate/translate-names]])
### لُوقا کی کِتاب کس نے لکھی؟
یہ کِتاب ہمیں اپنے مُصنِف کا نام نہیں بتاتی ہے ۔ وہ شخص جس نے یہ کتاب لکھی ہے اُسی نے اعمال کی کتاب بھی لکھی ۔ رسُولوں کے آعمال کی کتاب کے کئی حصوں میں ، مُصنِف "ہم" کا لفظ استعمال کرتا ہے ۔ جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ مُصنِف نے پَولُس کے ساتھ سفر کیا تھا ۔ زیادہ تر مُفکرین کا خیال ہے کہ جو شخص پَولُس کے ساتھ سفر کر رہا تھا وہ لُوقا تھا ۔ اسی لئے، ابتدائی مسیحی ادوار سے ، اکثر مسیحیوں کا سوچنا ہے کہ لُوقا رسُولوں کے آعمال کی کتاب اور لُوقا کی کِتاب دونوں کا مُصنِف تھا ۔
لُوقا ایک طبیب تھا ۔ اُس کے لکھنے کے انداز سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک تعلیم یافتہ انسان تھا۔ وہ غالباً ایک غیر یہُودی شخص تھا۔ لُوقا نےغالباً خود نہیں دیکھا کہ یِسُوع نے کیا کیا اور کیا کہا۔ لیکن اُس نے بتایا کہ اُس نے اُن لوگوں سے بات کی، جنہوں نے یِسُوع کو خُود دیکھا ۔
## حصہ ۲: اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات
### لُوقا کی اِنجیِل میں عورتوں کے کیا کردار ہیں؟
لُوقا نے اپنی اِنجیِل میں عورتوں کو ایک بہت مثبت انداز میں پیش کیا ہے۔ مثال کے طور پر، اُس نے اکثر عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں خُدا کے ساتھ زیادہ وفادار دکھایا ہے . (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/faithful]])
### لُوقا نے یِسُوع کی زندگی کے آخری ہفتے کے بارے میں اتنا کچھ کیوں لکھا؟
لُوقا نے یِسُوع کے آخری ہفتے کے بارے میں بہت لکھا۔ وہ یہ چاہتا تھا کہ اُس کے قارئین یِسُوع کے آخری ہفتہ اور صلیب پراُس کی موت کے بارے میں گہرے طورپر سوچیں۔ وہ چاہتا تھا کہ لوگ اس بات کو سمجھیں کہ یِسُوع اپنی مرضی سے صلیب پر مُوا، تاکہ خُدا اُن کے گناہوں کو، جو وہ اُس کےخلاف کرتے ہیں معاف کرسکے۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/sin]])
## حصہ ۳: ترجمے میں اہم مسائل
### ہم نظر ( سینوپٹیک ) اناجیل کیا ہیں؟
متی، مرقس، اور لُوقا کی انجیلوں کو "Synoptic" یعنی ‘ہم نظراناجیل کہا جاتا ہے، کیونکہ اُن انجیلوں میں بہت مترادف متن ہے ۔ "Synoptic" کے لفظ کا مطلب ’’ایک دوسرے کے ساتھ دیکھنا’’ ہے۔
جب وہ دو یا تین انجیلوں میں بالکل یا تقریباً ایک جیسےمتن ہیں تو وہ متن "متوازی" سمجھے جاتے ہیں۔ جب متوازی متن کا ترجمہ کیا جائے، تو مترجمین کو ایک جیسےالفاظ کا استعمال کرنا چاہئےاور جس حد تک ممکن ہو اُن کو ایک جیسا بنانا چاہیے ۔
### یسوع اپنے آپ کو ’’ابنِ آدم‘‘ کیوں کہتا ہے؟
اناجیل میں، یِسُوع نے اپنے آپ کو "ابن آدم" کہا ہے. یہ دانی ایل١٣:٧-١۴ کا حوالہ ہے۔ کلام کے اس حصے میں ایک شخص کو "ابنِ آدم"کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایک ایسا شخص تھا، جو انسان کی طرح دکھائ دیتا تھا ۔ خُدا نے اابنِ آدم کو ہمیشہ کے لئے قوموں پر حکمرانی کرنے کا اختیار دیا . اور تمام لوگ ہمیشہ کے لئے اس کی عبادت کریں گے .
یِسُوع کے زمانے میں ، یہُودی کِسی بھی شخص کے لئے ’’ابنِ آدم’’ کا نام استعمال نہیں کرتے تھے ۔ اِس لئے ، یِسُوع نے اِس نام کو اپنے آپ کے لئے استعمال کیا ، تاکہ اُن کو سمجھنے میں آسانی ہو کہ یِسُوع اصل میں کون تھا ۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/sonofman]])
بہت سی زبانوں میں ’’ابنِ آدم’’ کے نام کا ترجمہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے ۔ قارئین ایک لفظی ترجمہ کوغلط سمجھ سکتے ہیں ۔ مُترجمین متبادل ترجمہ بھی استعمال کر سکتے ہیں ، جیسے " انسان " عنوان کی وضاحت کرنے کے لئے ایک زیریں حاشیہ شامل کرنا بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے .
### لُوقا کی کتاب کی عبارت میں بڑے مسائل کیا ہیں؟
یہ لُوقا کی کتاب میں اہم ترین عبارتی مسائل ہیں :
* " تب آسمان پر سے ایک فرشتہ اس پر ظاہر ہوا جس نے اسے تقویت دی ۔ شدید اذیت میں ہونے کے باعث اس نے زیادہ دل سے دُعا کی ، اور اس کا پسینہ خون کے بڑے بڑے قطروں کی مانند زمین پر گر رہا تھا " (۴٣:٢٢-۴۴) یو ایل بی (ULB) اور یو ڈی بی (UDB) میں یہ عبارت شامل ہے ، لیکن دوسرے ورژن میں نہیں ۔
* " یِسُوع نے کہا ، اے باپ ، ان کو معاف کر ، اس لیے کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کیا کرتے ہیں ۔ (٣۴:٢٣) یو ایل بی (ULB) اور یو ڈی بی (UDB) میں یہ عبارت شامل ہے، لیکن دوسرے ورژن میں نہیں ۔
مندرجہ ذیل عبارت بہت سے جدید نسخوں میں شامل نہیں ہے۔ چند نسخے اسے مربع برکٹوں (یعنی "[]") میں ڈالتے ہیں:
* " اسے ہر عید میں ضرور تھا کہ کسی کو ان کی خاطر چھوڑ دے"(٢٣: ١٧)
مُترجمین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس عبارت کا ترجمہ نہ کریں۔ تاہم ، اگر مُترجمین کے علاقے میں بائبل کے زیادہ پُرانے نسخے ہیں جن میں کلام کا یہ حصہ موجود ہے ، تو مُترجمین اس کو شامل کر سکتے ہیں ۔ اگر ان عبارتوں کا ترجمہ کیا جائے ، تو اُنہیں مربع برکٹوں ([]) میں رکھا جائے تاکہ پڑھنے والوں کومعلوم ہو کہ یہ غالباً لُوقا کی اِنجیِل میں شامل اصل عبارت نہیں ہے ۔
(See: [[rc://en/ta/man/translate/translate-textvariants]])