ur_act_tn/act/09/intro.md

2.5 KiB
Raw Permalink Blame History

اعمال ۰۹ عام نوٹ

اس باب میں خصوصی تصورات

"اِس طریق پر"

کوئی بھی یقینی طور پر نہیں جانتا ہے کہ کس نے سب سے پہلے ایمانداروں کو "طریق" کے پیروکار کہنا شروع کیا۔ غالباً یہ وہ بات ہے جو ایمانداروں نے خود کہی تھی ، کیوں کہ بائبل اکثر ایسے شخص کی زندگی گزارنے کے طریقے کا بیان یا کتی ہے جیسے کوئی شخص اپنی زندگی کسی راہ یا طریق پر گامزن ہو۔ اگر یہ سچ ہے تو ایماندار ایسے راستہ پر چلتے ہوئے جس سے خدا راضی تھا بھی "خداوند کی طریق" پر گامزن تھے۔

" اُن سے دمشق کے عبادت خانوں کے لئے خط لیے"

"ان ""خط"" جس کے بارے میں پولس نے پوچھا شاید وہ قانونی دستاویزات تھے جن کے ذریعہ وہ مسیحیوں کو قید میں ڈالنے کی اجازت دیتے تھے۔ دمشق میں یہودی عبادت گاہ قائدین نے اس خط کی تعمیل کی ہوگی کیونکہ اُسے سردار کاہن نے لکھا تھا۔ اگر رومیوں نے خط دیکھا ہوتا تو انہوں نے ساؤل کو بھی مسیحیوں پر ظلم کرنے کی اجازت دی ہوگی، کیونکہ انہوں نے یہودیوں کو اپنے مذہبی قوانین کو توڑنے والے لوگوں کو سزا دینے کی اجازت دی۔"

اس باب میں ترجمہ کی دیگر ممکنہ مشکلات

ساؤل نے کیا دیکھا جب وہ یسوع سے ملا

یہ واضح ہے کہ ساؤل نے ایک روشنی دیکھی تھی اور اسی روشنی کی وجہ سے وہ "زمین پر گر گیا" تھا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ساؤل جانتا تھا کہ خداوند انسان کی شکل دیکھے بغیر اس سے بات کررہا ہے، کیونکہ بائبل اکثر خدا کے بارے میں بات کرتی ہے کہ وہ نورانی ہے اور روشنی میں رہتا ہے۔ ۔ دوسرے لوگ سمجھتے ہیں کہ بعد میں اپنی زندگی میں وہ یہ کہہ سکے کہ "میں نے خداوند یسوع کو دیکھا ہے" کیونکہ یہ ایک انسانی شکل تھی جسے اس نے یہاں دیکھا تھا۔

<< | >>