ur_ezk_text_ulb/34/25.txt

3 lines
1.0 KiB
Plaintext

\v 25 اَور میں اُن کے ساتھ صُلح کا عہد باندُھوں گا۔ اَور زمین پر سے نقصان پُہنچانے والے درِندے دُور کر دُوں گا۔ تو وہ بِیابان میں اَمن سے رہا کریں گے۔ اَور جنگل میں سویا کریں گے۔
\v 26 اَور مَیں اُنہیں اَور اپنی پہاڑی کے اِرد گِرد کو باعِث برکت بنادُوں گا اَور مِینہ کو وقت پر برسا یا کُروں گا تو برکت کا مِینہ برسا کرے گا۔
\v 27 اَور میدان کا درخت پھَل دے گا۔ اَور زمین اپنی پیداوار دے گی۔ اَور وہ اپنے مُلک میں بے خوف ہو کر رہیں گے۔ اَور جب مَیں اُن کے جُوئے کے بندھن توڑ دُوں گا اَور اُن سے خدمت کرانے والوں کے ہاتھ سے اُنہیں چُھڑاؤُں گا۔ تب وہ جان لیں گے کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں۔