ur_ezk_text_ulb/29/04.txt

2 lines
784 B
Plaintext

\v 4 مَیں تیرے جبڑوں میں کانٹے اَٹکاؤں گا۔ اَور تیرے دریاؤں کی مچھلیاں تیرے چھِلکوں پر چمٹاؤُں گا اَور تُجھے تیرے دریاؤں سے باہر کھینچ نِکالُوں گا۔ اَور تیرے دریاؤں کی تمام مچھلیاں تیرے چھِلکوں پر چمِٹی ہوں گی۔
\v 5 اَور مَیں تُجھے اَور تیرے دریاؤں کی تمام مچھلیوں کو بِیابان میں پھینک دُوں گا۔ تُو سطِح زمین پر گِر پڑے گا۔ اَور تُو نہ بٹورا جائے گا نہ گاڑا جائے گا۔ مَیں نے تُجھے زمین کے درِندوں اَور ہَوا کے پَرندوں کی خُوراک کر دِیا ہے۔