ur_ezk_text_ulb/44/04.txt

2 lines
781 B
Plaintext

\v 4 بعد اِس کے وہ مُجھے شِمالی پھاٹک پر گھر کے سامنے لایا اَور میں نے نظر کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ خُداوند کے جلال سے خُداوند کا گھر معمُور ہے۔تب مَیں مُنہ کے بَل گِرا۔
\v 5 اَور خُداوند نے مُجھ سے کہا کہ اَے ابنِ بشر!دِل لگا کر توجُّہ کر اَور اپنی آنکھوں سے دیکھ اَور جو کُچھ مَیں خُداوند کے گھر کی سب رسُوم اَور اُس کے تمام قواعد کی بابت تُجھ سے کہتا ہُوں اپنے کانوں سے سُن اَور گھر کے مدَخِل اَور مَقدِس کے تمام مُخارِج پر خُوب دھیان کر۔