ur_ezk_text_ulb/33/07.txt

3 lines
985 B
Plaintext

\v 7 پس اَے ابن بشر! مَیں نے تُجھی کو اِسرؔائیل کے گھرانے کا نِگہبان ٹھہرایا ہے۔ اِس لئے تُو میرےمُنہ کا کلام سُن کر میری طرف سے اُنہیں ہوشیار کر۔
\v 8 پس جب مَیں نے شریر سے کہا۔ اَے شریر آدمی! تُو ضرُور مَرے گا۔ اَور تُو نے اُس شریر کو اُس کی رَوِش سے آگاہ کرنے کے لئے بات نہ کی۔ تو وہ شریر اپنی بَدی کے سبب سے مَر جائے گا۔مگر مَیں اُس کے خُون کی باز پُرس کرونگا۔
\v 9 لیکن اگر تُو نے شریر کو اُس کی رَوِش سے آگاہ کر دِیا۔ کہ وہ اُس سے توبہ کرے۔ اَور اُس ے اپنی رَوِش سے توبہ نہ کی۔ تو وہ اپنی بَدی کے سبب سے مَر جائے گا۔ لیکن تُو نے اپنی جان کو بچا لِیا ہے۔