ur_ezk_text_ulb/31/05.txt

3 lines
743 B
Plaintext

\v 5 اِس لئے سَرزمین کے تمام درختوں کی نِسبت اُس کا قد زِیادہ بُلند ہو گیا۔ اَور پانی کی فراوانی کے سبب سے اُس کی ڈالیاں دراز ہو گئیں۔
\v 6 اُس کی ڈالیوں میں ہَوا کے سب پرندوں نے اپنے گھونسلے بنائے۔ اَور اُس کی شاخوں کے نیچے سب دشتی حیوان بچّے دیتے تھے۔ اَور بُہت سی قوموں کے گروہ اُس کے سائے میں بستے تھے۔
\v 7 پس وہ اپنی عظمت میں اَور اپنی شاخوں کی درازی کے سبب سے خُوشنُما تھا کیونکہ اُس کی جڑوں کے پاس پانی کی کثرت تھی۔