ur_ezk_text_ulb/27/31.txt

8 lines
819 B
Plaintext
Raw Permalink Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

\v 31 وہ تیرے سبب سے اپنے بال مُنڈائیں گے اَور ٹاٹ کمَروں پر باندھیں گے۔ اَور شِکَستہ دِل ہو کر تلخ نَوحہ سے تُجھ پر روئیں گے۔
\v 32 اَور نَوحہ کرتے ہُوئے تُجھ پر مَرثیہ خَوانی کریں گے۔ اَور تُجھ پر یوں روئیں گے کہ۔
ہائے کون صُوؔر کی مانند ہے۔
جو سمنُدر کے بیِچ میں فنا ہو گیا ہے؟
\v 33 جب تیرا مالِ تجارت سُمندر کی راہ سے آتا تھا۔
تو تُجھ سے بُہت سی قومیں مالا مال ہوتی تھیں۔
تُو اپنی دَولت اَور اَجناسِ تجارت کی کثرت سے ۔
روئے زمین کے بادشاہوں کو دولتمند کرتا تھا۔