ur_ezk_text_ulb/26/15.txt

2 lines
708 B
Plaintext

\v 15 مالِک خُداوند صُوؔر سے یُوں فرماتا ہَے۔ جب تُجھ میں زخمی کراہتا ہو گا اَور قتل کا کام جاری ہوگا۔ تو کیا سُمندری مُمالِک تیرے گِرنے کے شور سے نہ تھرتھرائیں گے؟
\v 16 تب سمُندر کے تمام رئیس اپنے تختوں پر سے اُتر جائیں گے۔ اَور اپنے جُبے اُتار ڈالیں گے۔ اَور اپنے مُنقّش کپڑے اُتار پھینکیں گے اَور خوف سے مُلبْس ہوں گے اَور خاک پر بیٹھیں گے اَور ہر دَم کانپیں گے اَور تیرے سبب سے حیرت زَدہ ہوں گے۔