ur_ezk_text_ulb/26/07.txt

2 lines
636 B
Plaintext

\v 7 کیونکہ مالِک خُداوند یُوں فرماتا ہے۔ مَیں شاہِ بابؔل نُبوکدِنؔضّر شہنشاہ کو گھوڑوں اَور رتھوں اَور سَواروں اَور بُہت سی قوموں کے اَنبوہ کے ساتھ شِمال سے صُوؔر پر چڑھا لاؤُں گا۔
\v 8 اَور وہ تیری بیٹیوں کو جو میدان میں ہیں قتل کردے گا۔ اَور وہ تیرے خلاف مورچہ بندی کرے گا اَور تیرے مُقابِل دَمدَمہ باندھے گا۔ اَور تیری مُخالفِت میں ڈھال اُونچی کرے گا۔