\v 26 پِھر خْداوند کا کلام مْجھ پر نازِل ہوا۔اْس نے کہا کہ۔ \v 27 اَے اِبنِ بشر! دیکھ۔وہ اِسرائیل کے گھرانے کے بارے میں کہتے ہیں کہ جو رویاوہ دیکھتا ہے وہ بْہت بعد کے دِنوں کے بارے میں ہے ۔اَور یہ تو دْور کے زمانے کی نبْوّت کرتا ہے۔ \v 28 اِس لیے اْن سے کہہ دے کہ خْداوند خْدا یْوں فرماتا ہے ۔ کہ میری کسیِ بات میں تاخیر نہ ہوگی ۔ بلکہ جو بات میں نے کہی ہے وہ پْوری ہو کر رہے گی ۔ (خْداوند خْدا کا فرمان ہے) ۔