Thu Jun 11 2020 21:09:21 GMT-0400 (Eastern Daylight Time)

This commit is contained in:
Kristina Spivey 2020-06-11 21:09:22 -04:00
parent 042eec834d
commit 668861ec54
4 changed files with 13 additions and 1 deletions

3
34/11.txt Normal file
View File

@ -0,0 +1,3 @@
\v 11 کیونکہ مالِک خُداوند یُوں فرماتا ہے۔ دیکھ۔ مَیں آپ ہی اپنی بھیڑوں کی تلاش کُروں گا۔ اَور اُن کی خبر لُوں گا۔
\v 12 جس طرح چرواہا اپنے گلّے کی خبر لیتا ہے جب کہ وہ اپنی آوارہ بھیڑوں کے درمیان ہو۔ اُسی طرح مَیں بھی اپنی بھیڑوں کی خبر لُوں گا۔ اَور اُنہیں اُن تمام مقاموں سے چُھڑا لاؤں گا جہاں وہ اَبر اَور تارِیکی کے دِن بکھر ے ہیں۔
\v 13 اَور مَیں اُنہیں قوموں کے درمیان سے نِکال لاؤں گا اَور مُلکوں کے بیچ میں سے فراہم کُروں گا۔ اَور اُنہیں اُن کی سَرزمین میں لے جاؤں گا۔ اَور اِسرؔائیل کے پہاڑوں پر اَور وادیوں میں اَور مُلک کے تمام مَرغزاروں میں اُنہیں چَراؤں گا۔

3
34/14.txt Normal file
View File

@ -0,0 +1,3 @@
\v 14 مَیں اچھّی چراگاہ میں اُنہیں چراؤُں گا اَور اُن کی آرام گاہ اِسرؔائیل کے اُونچے پہاڑوں پر ہو گی۔ وہاں وہ سبز گھاس پر آرام کریں گی۔ اَور اِسرؔائیل کے پہاڑوں پر سبز چراگاہ میں چَریں گی۔
\v 15 مَیں اپنی بھیڑوں کو چَراؤں گا۔ اَور اُنہیں لِٹاؤں گا۔ (مالِک خُداوند کا فرمان یُونہی ہے)۔
\v 16 تب مَیں کھوئی ہُوئی کو ڈُھونڈوں گا اَور نِکالی ہُوئی کو واپس لاؤں گا اَور ٹُوٹی ہُوئی کو باندُھوں گا اَور کمزور کو طاقت دُوں گا اَور مضبُوط کی حِفاظت کرُوں گا اَور اُسے اِمتیاز سے چَراؤُں گا۔

3
34/17.txt Normal file
View File

@ -0,0 +1,3 @@
\v 17 اَور تُم۔ اَے میری بھیڑو! مالِک خُداوند فرماتا ہے۔ دیکھو۔ مَیں بھیڑ اَور بھیڑ کے مابین اَور مینڈھے اَور بکرے کے درمیان اِنصاف کرُوں گا۔
\v 18 کیا تُمہارے لئے یہ چھوٹی بات ہے؟ کہ تُم اچھی چراگاہ میں چَرتے ہو۔ پھِر باقی چراگاہ کو اپنے پاؤں سےلتاڑتے ہو اَور صاف پانی پیتے ہو اَور باقی کو پاؤں سے گدلا کرتے ہو۔
\v 19 اَور میری بھیڑیں تُمہارے پاؤں کا لتاڑا ہُؤا چَرتی ہیں اَور تُمہارے پاؤں سے گدلا کیا ہُوا پانی پِیتی ہیں۔

View File

@ -439,6 +439,9 @@
"34-01",
"34-04",
"34-07",
"34-09"
"34-09",
"34-11",
"34-14",
"34-17"
]
}