ur_ezk_text_ulb/26/19.txt

4 lines
1.1 KiB
Plaintext
Raw Normal View History

\v 19 تیرے اَنجام سے خوف زدہ ہیں۔
کیونکہ مالِک خُداوند یُوں فرماتا ہے۔ کہ جب مَیں تُجھے وِیران شہر کو دُوں گا۔ یعنی اُن شہروں کی مانند جِن میں کوئی بسنے والا نہیں۔ اَور تُجھ پر سُمندر کو لاؤُں گا۔ اَور سمُندرڈھانپ لے گا۔
\v 20 تب مَیں تُجھے اُن کے پاس اُتارُوں گا جو پاتال میں اُتر گئے یعنی پُرانے زمانے کے لوگوں کے پاس۔ اَور عالمِ اَسفل میں قدیمی وِیرانوں کے درمیان اُن کے ساتھ بساؤُں گا جو پاتال میں اُتر گئے۔ تاکہ تُو پھِر آباد نہ ہو۔ اَور زندوں کی زمین میں تیری جگہ پھِر نہ ہوگی۔
\v 21 مَیں تیرا اَنجام ہَولناک کر دُوں گا۔ اَور تُو نابُود ہو جائے گی۔ اگرچہ تیری تلاش کی جائے تو بھی تُو اَبد تک کہیں نہ پائی جائے گی۔ (مالِک خُداوند کا فرمان یُونہی ہے)۔