\v 4 اور خُداوند نے اُس سے کہا ۔ یہ وہ ملک ہے جس کی بابت میَں نے ابراہام اور اضحاق اور یعقُوب سے قسم کھا کر کہا کہ اُن کی نسل کو دُوں گا ۔ تُو نے اپنی آنکھوں سے اُسے دیکھ لیِا ہے ۔لیکن تُو وہاں پار نہ جائے گا۔ \v 5 چُنانچہ موسیٰ خُداوند کا خادم وہاں پر خُداوند کے کہنے کے موافق موآب کے ملک میں فوت ہُؤا۔ \v 6 اور موآب کی وادی میں بیت فغور کے مقُابل دفنایا گیا ۔ مگر اُس کی قبر کو آج کے دِن تک کوئی نہیں جانتا ۔