ur_gen_text_ulb/47/23.txt

1 line
577 B
Plaintext

\v 23 ۔تب یوسف نے اُن لوگو ں سے کہا کہ دیکھو میَں نے آج کے دِن تمہیں اور تمہاری زمینوں کو فرعون کے لئے خریدا۔لو یہ بیج تمہارے لئے ہے زمین میں بوؤ۔ \v 24 ۔اور جب غلے نکلیں تو تم پانچواں حصہ فرعون کو دوگے۔ اور چار حصے کھیتوں میں بیج بونے کو اور تمہاری خوراک اور تمہارے گھرانے کے لوگوں اور تمہارے لڑکوں کی خوراک کے لئے ہوں گے۔