\v 9 ۔ اور خُداوندنے جواب دے کر کہا ۔کہ تین برس کی ایک بچھیا اور تین برس کی ایک بکری اور تین برس کا ایک مینڈھا اور ایک قمری اور ایک کبوتر کا بچہ میرے واسطے لے۔ \v 10 ۔اور اُس نے اَن سب کو لِیا ۔ اوراِن کو بیچ سے دو ٹکڑے کیا ۔ اور ہر ایک ٹکڑا اُس کے دوُسرے ٹکڑے کے مقابل رکھا مگر پرندوں کے ٹکڑے نہ کئے ۔ \v 11 ۔ تب شکاری پرندے اُن لاشوں پر اُترے ۔ پر ابرام اُنہیں ہنکاتا رہا۔