\v 18 ۔ اور خُداوند خُد انے کہا کہ اِنسان کا اکیلا رہنا اچھا نہیں ۔ ہم اُس کے لئے ایک مددگار اُس کی مانند بنائیں ۔ \v 19 ۔ اور خُداوند خُدا زمین کے سب جاندار اور آسمان کےسب پرندے مِٹی سے بنا کر اِنسان کے پاس لایا۔ تاکہ دیکھے کہ وہ اُن کے کیا نام رکھتا ہے ۔ پس آدم نے ہر ایک جاندار کو جو نام دِیا ۔ وہی اُس کا نام ہُؤا۔ \v 20 ۔ اور اِنسان نے سب چرندوں اور آسمان کے سب پرندوں اور زمین کے سب درندوں کا نام رکھا پر اِنسان کو اپنی مانند کا کوئی مددگار نہ ملا۔