\v 7 ۔چُنانچہ یُوسف اپنے باپ کو دفن کرنے چلا اور اُس کے ساتھ فرعون کے سارے درباری اور اُس کے گھر کے مشائخ اور مصر کے ملک کے سارے مشائخ۔ \v 8 ۔اور یُوسف کا تمام گھرانا اور اُس کے بھائی اور اُس کے باپ کا گھرانا اور اُنہوں نے اپنی بھیڑ بکریاں اور گائے بیل جشن کی سرزمین میں چھوڑے ۔ \v 9 ۔اور گاڑیاں اور سَوار اُس کے ساتھ گئے ۔ اور یہ نہایت بڑا انبوہ تھا ۔