\v 15 ۔اور جب ملکِ مصر اور کِنعان کی سرزمین میں چاندی ختم ہوگئی ۔تو مصریوں نے آکر یُوسف سے کہا کہ ہمیں خوراک دے ۔تاکہ ہم تیرے سامنے نہ مریں ۔کیونکہ چاندی ختم ہوگئی ہے۔ \v 16 ۔یوسف نے کہا کہ اگر چاندی ختم ہوگئی ہے تو اپنے چوپائے لاؤ ۔کہ میَں تمہارے چوپایوں کے بدلے تمہیں خوارک دُوں گا ۔ \v 17 ۔وہ اپنے چوپائے یوسف کے پاس لائے اور اُس نے گھوڑوں اور بھیڑ بکری اور گائےبیل کے گلوں اور گدھوں کے بدلے اُنہیں روٹی دی اور اُس نے اُن کے چوپایوں کے بدلے اُنہیں اُس سال پالا۔