\v 53 ۔اور سات برس ارزانی کے جو ملکِ مصر میں تھے ،ختم ہُوئے۔ \v 54 ۔اور کال کے سات برس جیسا کہ یُوسف نے کہا تھا ،آنے شُروع ہُوئے ۔ اور سب ملکوں میں کال پڑا ۔پر مصر کے سارے ملک میں روٹی تھی۔