\v 27 ۔تب یعقوب کے بیٹے مقتُولوں پر آئے اور جو کچھ شہر میں تھا لوٹ لیِا۔اِس واسطے کہ اُنہوں نے اُن کی بہن کو بے حرمت کیا تھا ۔ \v 28 ۔ اُنہوں نے اُن کی بھیڑ بکریاں اور اُن کے گائے بیل اور اُن کے گدھے اور سب کچھ جو شہر میں اور میدان میں تھا لوٹ لیِا۔ \v 29 ۔ اور اُن کی سب دولت اور اُن کے سب بچوں اور اُن کی عورتوں کو اور سب کچھ جو گھروں میں تھا، اُنہوں نے قید کیِا اور لوٹا ۔