\v 16 ۔اور جب یعقوب شام کو کھیت سے آیا۔ لیاہ اُس کے ملنے کو نکلی ۔اور بولی کہ تُو میرے پاس رات رہ ۔کیونکہ میَں نے اپنے بیٹے کی مردم گیاہ دے کر تجھے اُجرت پر لیا ہے ۔لہذا وہ اُس رات اُس کے پاس سویا۔ \v 17 ۔ اور خُدا نے لِیا ہ کی دُعا سُنی۔ اور وہ حاملہ ہُوئی اور یعقوب کے لئے پانچواں بیٹا اُس سے پیدا ہُؤا۔ \v 18 ۔تب لیِاہ بولی ۔کہ خُدا نے مجھے انعام دِیا ۔کیونکہ میَں نے اپنے شوہر کو اپنی لونڈی دی ہے ۔اور اُس نے اُس کا نام اشکار رکھا۔