\v 14 ۔اور تیری نسل زمین کی گرد کی طرح ہوگی ۔اور تُو مغرب و مشرق و شمال و جنوب تک پھیلے گا اور جہان کی تمام اقوام تیرے اور تیری نسل کے وسیلے برکت پائیں گی۔ \v 15 ۔اور دیکھ میَں تیرے ساتھ ہُوں۔اور جہاں کہیں تُو جائے ۔ تیری نگہبانی کرُوں گا۔ اور تجھے اِس ملک میں پھر لاؤں گا۔اور جو میَں نے تجھ سے کہا ہے۔ جب تک اُسے پُورا نہ کر لوں ۔تجھے نہیں چھوڑوں گا ۔