\v 15 ۔اور فلستیوں نے سب کنُوئیں جو اُس کے باپ کے نوکروں نے اُس کے باپ ابرہام کے وقت کھودے تھے بند کر دئیے اور اُنہیں مٹی سے بھر دِیا ۔ \v 16 ۔اور ابی ملک نے اضحاق سے کہا ۔کہ ہمارے پاس سے چلا جا ۔کیونکہ تُو ہم سے زیادہ زور آور ہو گیاہے ۔ \v 17 ۔تب اضحاق وہاں سے چلا ۔اور جرار کی وادی میں اُترا ۔اور وہاں جا بسا۔