\c 23 \v 1 ۔ اور سارہ کی عمر ایک سو ستائیس برس کی ہُوئی ۔ سارہ کی زندگی کے اتنے ہی سال تھے۔ \v 2 ۔اور سارہ نے ملک کِنعان میں قریت اربع میں جو آجکل حبرون ہے ،وفات پائی اور ابرہام سارہ کے لئے ماتم اور نوحہ کرنے اندر گیا۔