\v 8 ۔ تب ابرام نے لوُط سے کہا ۔ میرے اور تیرے درمیان اور میرے چرواہوں اور تیرے چرواہوں کے درمیان جھگڑا نہ ہو کیونکہ ہم بھائی ہیں ۔ \v 9 ۔ کیا تمام زمین تیرے سامنے نہیں ؟ پس تُو مجھ سے جدا ہو ۔اگر تُو بائیں طرف جائے ۔تو میَں دہنی طرف جاؤں گا اور اور اگر تُو دہنی طرف پسند کرے ۔تو میں بائیں طرف جاؤں گا۔